ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 11 ہزار 341 مریض صحت یاب
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)ملک بھر میں گزشتہ چابیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چالیس ہزار 151 ہوگئی ہے۔
اب تک پنجاب میں 14 ہزار584 ، سندھ میں 15 ہزار 590 خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 847 م بلوچستان میں 2 ہزار 544 گلگت بلتستان میں 527 ، اسلام آباد میں 947 اور آزاد کشمیر میں 112 افراد میں
وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک 11 ہزار 341 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 873 ہوگئی ہے