صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہےشبلی فراز 106

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہےشبلی فراز

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہےشبلی فراز

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ واجبات کی ادائیگی کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے جوڑا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے عہدیداران سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی اور پرنسپل انفارمشن آفیسر شاہیرہ شاہد بھی شریک تھیں۔سی پی این ای کے وفد نے وزیر اطلاعات کو میڈیا صنعت سے وابستہ مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کا آج سے آغاز کر رہے ہیں ،جس سے ریلیف ملنا شروع ہو جا ئےگا۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ واجبات کی ادائیگی کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے جوڑا جائے گا۔

ایسا میکنزم بنانے جا رہے ہیں جس سے آئندہ یہ مسائل نہ ہوں اور واجبات ساتھ ساتھ ادا ہوتے جائیں۔ اخبارات کا ریجنل کوٹہ ضروری ہے ،نامور صحافی چھوٹے اخبارات سے ابھر کر سامنے آئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیوز ایجنسیوں کے مسائل بھی حل کریں گے۔ عید کے بعد ملاقات کا دوسرا سیشن ہو گا،

اتفاق کے ساتھ معاملات پر آگے بڑھیں گے۔ اے بی سی کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنس میں عارف نظامی صدر سی پی این ای، ڈاکٹر جبار خٹک سیکرٹری جنرل،

عارف بلوچ، تنویر شوکت، ایس کے نیازی، شاہد عارف، ایاز خان،کاظم خان، انور ساجد، عبدالرحمن، طاہر فاروقی، عامر محمود، حید ر امین، شکیل احمد ترابی، ڈاکٹر اعجاز الحق، جنرل ڈاکٹر حافط ثناءاللہ، غلام نبی چانڈیو اور دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں