کورونا سے پہلے ہی عمران خان نے معیشت کا لاک ڈاؤن کردیا تھا، احسن اقبال
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کورونا سے پہلے ہی عمران خان نے معیشت کا لاک ڈاؤن کردیا تھا۔
کارخانے کورونا سے پہلے بند ہوچکے تھے۔ کورونا وائرس سے نکلیں گے تو کوہ ہمالیہ جیسے مسائل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے۔
یہ مزید تباہی لا سکتے ہیں لیکن ملک کی معیشت کو کھڑا نہیں کرسکتے۔ کورونا کی وباء کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ ایف آئی اے نے آٹا، چینی چوری پکڑ لی ہے۔
آٹا،چینی کمیشن میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کو بھی طلب کرنا چاہیے۔ نیب کو بدترین انتقامی کارروائیوں کا ادارہ بنا دیا گیا ہے۔اس موقع پر احسن اقبال نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کے موقع پر یوم تکبیر منانے کا اعلان بھی کردیا