شاپنک مالز اور مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں وفاقی وزیراطلاعات 95

شاپنک مالز اور مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں وفاقی وزیراطلاعات

شاپنک مالز اور مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے شاپنک مالز اور مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ کہا کہ شاپنگ مالز اور بازاروں میں سماجی فاصلوں پر عمل یقینی بنایا جائے ۔ ہمیں کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ بھوک کا بھی مقابلہ کرنا ہے ۔
اسلام آباد میں اطلاعات ونشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ کورونا وبا سے بچنے کے لیے شاپنگ مالز اور بازاروں میں ایس او پی پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
وزیراطلاعات نے کہا عوام کے اصرارپر20مئی سے ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے، ریلوے ڈویژنل ہیڈکوارٹرزکوایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔شبلی فرازنے بتایاکہ کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی انڈسٹری چلانے کی اجازت ہوگی۔
وفاقی وزیرشبلی فرازکاکہناتھاکہ حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کررہی ہے،کوروناسےبے وزگارافرادکیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاآغازکردیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں