راجہ غلام مصطفے اور عجائب خان کی جانب سے زکوہ کمیٹیوں کے چئیرمیز کے اعزاز میں افطار پارٹی 96

راجہ غلام مصطفے اور عجائب خان کی جانب سے زکوہ کمیٹیوں کے چئیرمیز کے اعزاز میں افطار پارٹی

راجہ غلام مصطفے اور عجائب خان کی جانب سے زکوہ کمیٹیوں کے چئیرمیز کے اعزاز میں افطار پارٹی

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) این اے 54کی 15یونین کونسلز کےزکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینز میں 3کروڑ 89لاکھ کے چیک تقسیم۔ کمیٹیاں 30سے بڑھا کر47کر دی گئیں

۔ 4700مستحقین مستفید ہوں گے۔ حقداروں کو ان شاء اللہ حق ان کی دہلیز پر ملے گا۔ راجہ غلام مصطفٰے اور عجائب خان کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق راجہ غلام مصطفٰے صدر پی ٹی آئی ترنول و ممبر ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی اور عجائب خان جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ترنول نے این اے 54 کی زکوٰۃ کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے چیئرمینز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا

اس موقع پر جمشید مغل کوارڈینیٹر محکمہ پولیس، عامر مغل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ملک محمد امتیاز ممبر سی ای سی، نعیم خان سابق صدر پی ٹی آئی، ملک ساجد ہیلتھ کوارڈینیٹر، شعیب خان چیئرمین یوسی گولڑہ، راجہ غلام مصطفٰے اور عجائب خان نے چیئرمینوں میں چیک تقسیم کیے۔

عجائب خان نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر اسد عمر، راجہ غلام مصطفٰے اور دیگر قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے زکوٰۃ کمیٹیوں میں اضافہ کیا اور نظام کو موثر بنایا۔ راجہ غلام مصطفٰے نے کہا کہ مستحق اور غربا ء کی فلاح و بہبود کیلئے گزشتہ حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن تھی حقداروں کو محروم رکھا گیا

مگر اب ایسا نہیں ہوگا وفاقی وزیر اسد عمر کی خصوصی کاوش سے 4700لوگوں کو زکوٰۃ کی جائے گی۔ چیک لینے والے چیئرمینوں میں ترنول سے راجہ ظفر محمود، حاجی چوہدری رحمت پنڈ پڑیاں سے راجہ مدثر، وائس چیئرمین چوہدری ریاض گاؤں ڈورا سے طفیل خان، سرائے خربوزہ سے ملک جبران،

ڈھوک عباسی سے خالد عباسی، جی10سے لیاقت کیانی،راجہ شفیق پنڈ پڑیاں، ملک نعیم نمبردار، نوگزی سے ملک خالد حسین، طاہر خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ اسلام آباد ریجن، شاہ اللہ دتہ سے راجہ رکن زمان، ملک حسن دین سنگجانی، حاجی خالداعوان، حاجی شوکت سرائے مادھو،

راجہ زبیر ڈھوک راجگان،حاجی عبدالحمید موسیٰ ٹاؤن، ملک طاہر پراچہ پنڈ پراچہ، طالب حسین جوہد، محمد یعقوب، ملک نعیم جھنگی سیداں، عبد الرحیم بھڈانہ کلاں، عاشق حسین ڈھوک پراچہ، چوہدری اجمل شیخ پور و دیگر شامل ہیں جنہیں سات سات لاکھ کے چیک دیے گئے جہ فی کس 10000روپے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے رقم بذریعہ چیک تقسیم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں