70

حزب اختلاف کی جماعتیں کوروناوائرس کے معاملے پرسیاست نہ کریں شبلی فراز

حزب اختلاف کی جماعتیں کوروناوائرس کے معاملے پرسیاست نہ کریں شبلی فراز

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) اطلاعات ونشریات کے وزیرسینیٹرشبلی فرازنے حزب اختلاف کی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے معاملے پرسیاست نہ کریں کیونکہ اس وباء کو شکست دینے کے لئے قومی اتحاداوریکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں اور کوروناوائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن برقراررکھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریل گاڑیوں کوکل سے دوبارہ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور حفاظتی اقدامات پرعملدرآمدریلوے کے ڈویژنل صدردفاترکی ذمہ داری ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح کاروباری طبقے کی سہولت کے لئے صنعتی

شعبے کوبھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم صنعتکاروں کو کوروناوائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ۔صنعتوں کو عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔شبلی فرازنے کہاکہ پاکستان میں کوروناوائرس کے حفاظتی آلات تیارکرنے

کاعمل شروع کردیاگیاہے اوراضافی مصنوعات کوبرآمدبھی کیاجائے گا۔انہوں نے خبردارکیاکہ اگرعوام نے اس اذیت ناک تجربے سے گزرنے کے باوجود اپنے طورپر حفاظتی اقدامات کواختیارنہ کیاتو پابندیاں دوبارہ نافذ کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں