100

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب اسمبلی کی رکن شاہین رضا کے انتقال پراظہار تعزیت

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب اسمبلی کی رکن شاہین رضا کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن شاہین رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
یاد رہے

کہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کوروناوائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئی ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے

کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی تھی حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں