پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کومضبوط اورفعال بنانےکیلئےپرعزم ہے،وزیراعظم
اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت وفاق کو بالادست سمجھتی ہے اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ۔آج اسلام آباد میں پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابراعوان سے گفتگوکرتے ہوئے
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے جس کیلئے پارلیمانی امور کی وزارت کا کلیدی کردار ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ سکوک بانڈز کے بارے میں عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل پاکستان کی حکومت پران کے اعتماد کا مظہر ہے
۔ڈاکٹر بابر اعوان نے نوجوانوں ارکان پارلیمنٹ کی قانون سازی کی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے ایک تربیتی منصوبہ پیش کیا تاکہ وہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔وزیراعظم نے قانون سازی کے شعبے میں نوجوان ارکان پارلیمان کی تربیت کے منصوبے کو سراہا ۔