پاکستان کا چڑی کوٹ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پربھارت سےشدید احتجاج
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) بھارت کے ایک اعلی سفارتکار کو آج دفتر خارجہ طلب کیاگیا اور گزشتہ روز کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج کیاگیا ۔
ایک بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارتی قابض فوج کی اندھادھند اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا ۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کے ساتھ شہری آبادی کو مسلسل بھاری توپ خانے، مارٹر گولوں اور خود کارہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے۔