حکومت ملک میں آزاد اورذمہ دارصحافت کوفروغ دینےکاسلسلہ جاری رکھے گی وزیراطلاعات
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ علاقائی صحافت قومی ذرائع ابلاغ کا ایک اہم حصہ ہے
اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علاقائی اخبارات کی ترقی چاہتی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا
کہ یہ عمل ذرائع ابلاغ کی نمائندہ تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کیاجارہا ہے ۔شبلی فراز نے کہاکہ تصدیق عمل کے حوالے سے کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے علاقائی صحافت مستحکم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تمام علاقائی زبانوں ، صحافت اور ادب کی ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے