غریب اور پسماندہ طبقہ کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہےشبلی فراز 95

غریب اور پسماندہ طبقہ کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہےشبلی فراز

غریب اور پسماندہ طبقہ کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہےشبلی فراز

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ غریب اور پسماندہ طبقہ کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور یہ وقت نکل جائے گا۔

وہ جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں اخبار فروشوں میں پاکستان بیت المال اور اپیل پاکستان کے زیر اہتمام راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کورونا وبا اسی شدت سے آئی سے لیکن اﷲ کا شکر کہ وہ نقصانات نہیں ہوئے جو دیگر ممالک میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وباءاور اس سے بچاؤ کےلئے لاک ڈائون سے دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ دیہاڑی دار، یومیہ اجرت والے طبقہ پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کے معاشی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اس وبا سے پیدا ہونے

والی صورتحال سے زیادہ متاثر افراد کےلئے ایمرجنسی کیش گرانٹ پروگرام شروع کیا جس کے تحت90 لاکھ مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان بیت المال اور اپیل پاکستان نے اس صورتحال میں اپنا حصہ ڈالااور ایسے طبقہ کا انتخاب کیا

جو اخبار فروش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر آپ دیکھتے ہیںکہ علی الصبح گرمی، سردی، بارش، طوفان میں آپ کے گھر اخبار پہنچتاہے، اس کے پیچھے اس طبقہ کی نیند اور وقت کی قربانی ہوتی ہے، اس وبا سے ان کی آمدن پر بھی فرق پڑاہے اور یہ طبقہ بھی متاثر ہوا ہے

۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل اخبار فروش یونین ٹکا خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ استقامت سے اخبار فروشوں کا مقدمہ لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اخبار فروش طبقہ کےلئے جلد کیش پیکیج کی خوشخبری دے گی، ملکی سطح پر ساڑھے چار ہزار لوگ اس شعبہ سے وابستہ ہیں،

حکومت محدود وسائل کے باوجود پوری طرح کوشاں ہے اور وزیراعظم ہر وقت ان کےلئے سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ پاکستان کےلئے یہ سخت مشکل وقت ہے تاہم اس سخت وقت سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اس وباءکے پھیلاؤ کی روک تھام کےلئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں، ہم نے اس وباءسے لڑنا بھی ہے اور آگے بھی بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں