سابق ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سکرئیڑی راجہ جاوید اخلاص کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،صائمہ لیاقت 118

سابق ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سکرئیڑی راجہ جاوید اخلاص کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،صائمہ لیاقت

سابق ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سکرئیڑی راجہ جاوید اخلاص کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،صائمہ لیاقت

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماءسابق ممبر ڈسڑکٹ کونسل وصدر وومن ونگ این۔اے63صائمہ لیاقت نے اپنے ایک بیان میں سابق ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سکرئیڑی راجہ جاوید اخلاص کی جانب سے گوجر خان مسلم لیگ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا

کہ راجہ جاوید اخلاص کی طرح دیگر مسلم لیگی بھی اپنی انا پرستی کے خول سے باہر نکل کر راجہ جاوید اخلاص کی پارٹی کو یکجا کرنے کی کاوشوں کا ساتھ دیں گے ۔صآئمہ لیاقت نے مذید کہا کہ راجہ جاوید اخلاص پارٹی کے لیے ایک اثاثہ ہیں جو اپنی ذات سے ھٹ کر پارٹی کے مفادات کو مدنظر رکھ کر سیاست کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص کے ترقیاتی کاموں پر سیاست چمکانے والے نام نہاد لیگی پارٹی میں دھڑےبندی کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کا لیگی کارکنوں کو بخوبی اندازہ ہے

اور کارکن اچھے برے کی تمیز بھی رکھتے ہیں ۔گوجر خان کے تمام نظریاتی کارکناں کو راجہ جاویداخلاص کے ہاتھ مبضوط کرنے کے لیے ان کے پارٹی کو متحد کرنے کے اقدامات کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ آنے والے الیکشن میں مخالف جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں