طبی عملہ کے علاوہ تمام لوگ رش والی جگہوں پر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں ڈاکٹر ظفر مرزا 99

طبی عملہ کے علاوہ تمام لوگ رش والی جگہوں پر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں ڈاکٹر ظفر مرزا

طبی عملہ کے علاوہ تمام لوگ رش والی جگہوں پر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ این 95 ماسک کا استعمال صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ضروری ہے یا صرف کورونا وائرس کے وہ مریض جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں،

ان کی دیکھ بھال پر مامور طبی عملہ این 95 ماسک استعمال کر سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طبی عملہ کے علاوہ تمام لوگ رش والی جگہوں پر جاتے ہوئے

ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ماسک کسی بھی قسم کا ہو سکتا ہے۔ چاہئیں تو سرجیکل ماسک استعمال کریں، میڈیکل یا گھر کے بنے تمام کپڑے کے ماسک بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں