149

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کوروناوائرس کی وجہ سے سنگین مسائل کا سامنا ہے شاہ محمود قریشی

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کوروناوائرس کی وجہ سے سنگین مسائل کا سامنا ہے شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کوروناوائرس کی وجہ سے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا

کہ حفظان صحت کی استعداد بڑھانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کےلئے عوام کواحتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔منصوبہ بندی کے وزیر نے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کےلئے وزارت خارجہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں