فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کا براہ راست اجلاس منعقد کرانے کی بجائے ورچوئل اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید ارکان اسمبلی میں کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا براہ راست اجلاس منعقد کرانے کی بجائے
ورچوئل اجلاس بلانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ایک ہفتے میں ایک صوبائی وزیر سمیت اسمبلی کے چار ارکان جاں بحق ہوئے اور وائرس سے متاثرہ اسمبلی کے اٹھارہ ارکان اب بھی اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔