110

چیئرمین سینیٹ نے 5 جون سے شروع اجلاس کیلئے وزارت صحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کی ہدایت

چیئرمین سینیٹ نے 5 جون سے شروع اجلاس کیلئے وزارت صحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش ِنظر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے 5 جون سے شروع ہونے والے سینیٹ کے اجلاس کیلئے وزارت صحت اور عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے

اور اجلاس کے انعقاد کیلئے موثر انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ ان انتظامات کے مطابق پارلیمان کا اجلاس باقاعدہ طور پر پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا تاکہ میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کیلئے متبادل ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گزارش کی جائے گی

کہ اجلاس کی کارروائی کیلئے پی ٹی وی کی ٹرانسمشن سے استفادہ کریں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی نازک ہے اور بعض مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم قطعاً اس حق میں نہیں ہیں کہ میڈیا اور عوام کی رسائی کے راستے میں روکاٹ بنیں یا ان کی رسائی بند کر دی جائے

کیونکہ میڈیا، پارلیمان، سول سوسائٹی اور عوام کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث غیر معمولی حالات پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے غیر معمولی فیصلے کرنے پڑے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میڈیا اور عوام اس سلسلے میں بھر پور تعاون کو مظاہرہ کریں گے تاکہ ہم ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر سکیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہر جگہ پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور کرونا سے نجات حاصل کرنے میں حکومت کی مدد کریں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں