عالمی برادری کو بھارتی فوج کی طرف سےسنگین خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی لاپرواہی کا نوٹس لینا چاہئے، ڈاکٹر معید یوسف 93

عالمی برادری کو بھارتی فوج کی طرف سےسنگین خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی لاپرواہی کا نوٹس لینا چاہئے، ڈاکٹر معید یوسف

عالمی برادری کو بھارتی فوج کی طرف سےسنگین خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی لاپرواہی کا نوٹس لینا چاہئے، ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ عالمی برادری کو بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی لاپرواہی کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے بخوبی آگاہ ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں