Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے شجر کاری پر بھرپور توجہ، درختوں کی کٹائی کو روکنا ہوگا، زرتاج گل

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ قدرتی ماحول اور خوبصورتی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہمیں شجر کاری پر بھرپور توجہ دینی ہوگی اور درختوں کی کٹائی کو روکنا ہوگا۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں زرتاج گل نے کہا ہے کہ رواں سال عالمی یوم موحولیات ”ٹائم فار نیچر” کے تھیم سے منا رہے ہیں، میری تمام پاکستانیوں خصوصا نوجوانوں سے گزارش ہوگی کہ وہ نیچر سے پیار کریں کیونکہ نیچر سے پیار پاکستان سے پیار ہے۔انہوں نے کہا

کہ اللہ پاک نے پاکستان کو تمام قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے نوازا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں فضائی آلودگی کے ساتھ پانی کی کمی بھی واقع ہو رہی ہے اور درختوں کی کٹائی بھی بڑھ گئی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ اگر ہم نے قدرت کی توجہ نہ دی تو ہم اس خوبصورتی سے محروم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ”ٹائم فار نیچر”کا خوبصورت تھیم دیا گیا ہے اور ہمیں شجر کاری کی طرف جانا ہوگا، بلین ٹری سونامی منصوبہ وزیراعظم عمران خان کا بہترین وژن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا استعمال مستقل ترک کرنا ہوگا۔

Exit mobile version