اوگرا کا تیل ڈپوئوں کے معائنے کیلئے ٹیموں کومتحرک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) اوگرا نے ملک بھرمیں تیل کے ڈپوئوں کے معائنے اور بعض موقع پرست عناصر کی طرف سے ایندھن کی مصنوعی قلت کے خاتمے کے لئے اپنی بائیس عملدرآمدٹیموں کومتحرک کرنے کا فیصلہ کیاہےاوگراکے ترجمان نے رات ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ ادارے کی
ٹیمیں ،ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ماہرین آج سے پاکستان بھرکے ڈپوئوں پرایندھن کے ذخیرے کی دستیابی کامعائنہ کریں گی۔انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔