کرونا کے سخت وار وفاقی دارالحکومت سیکٹر جی 9کو سیل کرنے کے احکامات جاری
اسلام آباد (اسحاق عباسی سے )کرونا کے سخت وار وفاقی دارالحکومت سیکٹر جی 9کو سیل کرنے کے احکامات جاری اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 200 تک پہنچنے کے باعث سیکٹر جی نائن ٹو ، تھری اور کراچی کمپنی مارکیٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا یے
۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا، سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کو مزید اوپن نہیں رکھ سکتے، ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ سیل کرنے سے قبل سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کی عوام سے اپیل ہے کہ ضروری اقدامات مکمل کر لیں
، ضلعی انتظامیہ سیکٹر جی نائن کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرے گی ، شہریوں کو کسی بھی مشکل میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل ہو گی علاوہ ازیں کراچی کمپنی مارکیٹ کو بھی مکمل سیل کر دیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بھارہ کہو، ایچ نائن، شہزاد ٹاون سیمت دیگر سیکٹرز کو
سیل کر کے کرونا وائرس پر قابو پایا گیا، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت اور تجویز کے بعد جی نائن ٹو اور تھری کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے