Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی ہدایت پر بی سترہ کے رہائشیوں کے لئے مفت کرونا ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد

ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی ہدایت پر بی سترہ کے رہائشیوں کے لئے مفت کرونا ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد

ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی ہدایت پر بی سترہ کے رہائشیوں کے لئے مفت کرونا ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی ہدایت پر بی سترہ کے رہائشیوں کے لئے مفت کرونا ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد۔ملٹی گارڈن انتظامیہ کے بھرپور تعاون سے ملٹی ڈسپنسری میں عوام کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ملک میں دن بدن کرونا کے وار تیز سے تیز تر ہوتے جا رہے ہیں

ہر شخص پر ایک خوف سا طاری ہے ایسے میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ روزانہ کہ بنیادوں پر کرونا ٹیسٹ کی تعدابھی بڑھا رہی ہے قومی ادارہ برائے صحت حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں فری کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جا رہے ہے

ایسے میں ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی خصوصی کوششوں سے اسلام آباد کے مختلف دہی علاقوں میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مفت کرونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں

اسی سلسلہ میں گزشتہ روز سرائے خربوزہ سنگجانی اور ملٹی گارڈن بی سترہ میں عوام کو مفت کرونا ٹیسٹ کی سہولت انکی دہلیز پر فراہم کی گئی قومی ادارہ برائے صحت کی ٹیم پہنچتے ہی عوام نے

مفت کرونا اور اینٹی باڈی ٹیسٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کروائے ،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کی کوششوں کو سراہتے ہوکہا کہ ہر پاکستانی کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ایسی فلاحی کوششوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اپنا ٹیسٹ بھی کروائیں اور سماجی دوری اختیار کریں خود کو محفوظ رکھیں اپنی فیملی کو بھی

محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں اس موقع پر کرم خان ، ریاض پراچہ، شوکت نیازی ،اظہر حسین قاضی ،ترنول پریس کلب کے صدر عاصم میر ڈسٹرکٹ 17 کے ہیڈ شعیب سبزواری بھی موجود انہوں نے بھی ڈپٹی میئر اسلام آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، فری کرونا ٹیسٹ کیمپ کے انعقاد میں ملٹی انتظامیہ کا بھرپور تعاون رہا۔




Exit mobile version