بلدیاتی نظام کو جلد از جلدفعال کرنے کے لئے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات مکمل کئے جائے ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت
لاہور/اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی نظام کو جلد از جلدفعال کرنے کے لئے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات مکمل کئے جائے تا کہ مقامی حکومتوں کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ سیکرٹیریٹ میں لوکل باڈیز (مقامی حکومتوں کے
نظام) پر بریفنگ کے دوران کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراءاور سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ لوکل باڈیز کے نظام کو جلد از جلدفعال کرنے کے لئے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات مکمل کئے جائے تا کہ مقامی حکومتوں کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ تمام
انتظامی اور قانونی انتظامات مستعدی سے کیے جا رہے ہیں اور ولیج پنچایت الیکشن اور لوکل باڈیز الیکشن مقررہ وقت پر منعقد کئے جائے گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن اگلے ماہ سے ساٹھ دنوں میں حلقہ بندیاں مکمل کر لے گا اور جس کے بعد ویلج اور پنچایت کی سطح پر
الیکشن کروائے جا سکتے ہیں۔یہ الیکشن پنتالیس دنوں میں مکمل ہو ں گے ۔ لوکل باڈیز الیکشن کا انعقاد سال کے آخرتک ہو سکتا ہے۔وزیر اعظم نے لوکل باڈیز کے حوالے سے انتظامی اور قانونی تقاضوں کی تیاری کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔