91

موجودہ حالات میں حکومت غریب اور مزدور افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے تعمیراتی شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

موجودہ حالات میں حکومت غریب اور مزدور افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے تعمیراتی شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت غریب اور مزدور افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے تعمیراتی شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد میں رقوم کی منتقلی کے لیے قائم شدہ سنٹر کا دورہ کیا

۔وزیرِ اعظم نے ضرورت مند افراد میں کیش کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کوویڈ فنڈ سے تقریبا تیرہ لاکھ افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔وزیرِ اعظم نے سنٹر پر موجود افراد سے بھی بات چیت کی

اور ان سے روزگار کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت تعمیراتی شعبے کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مزدور اور غریب افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں