Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے فورمز کا انتخاب اپنی ترجیحات کے مطابق کر رہے ہیں، وزیر خارجہ

ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے فورمز کا انتخاب اپنی ترجیحات کے مطابق کر رہے ہیں، وزیر خارجہ

ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے فورمز کا انتخاب اپنی ترجیحات کے مطابق کر رہے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت سے فورمز ہیں، انتخاب ہم اپنی ترجیحات کے مطابق کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ

سکیورٹی کونسل کی ممبر شپ کے حصول کا خاص طریقہ کار ہے۔سکیورٹی کونسل کی ممبرشپ کے خواہشمند ممالک، کئی سال تک اس کیلئے لابنگ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا اپنا استحقاق ہے۔ بھارت اور پاکستان سات سات مرتبہ سکیورٹی کونسل کے ممبرز رہ چکے ہیں۔

اب سوال اٹھتا ہے بھارت کے منفی رویے کا، جو ساری دنیا کے سامنے ہے اور جو انہوں نے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کا حشر کیا ہے اور جس طرح انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تو انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے

۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک سکیورٹی کونسل کی ممبر شپ کا تعلق ہے تو اس کا ایک طویل طریقہ کار ہے پاکستان بھی اپنی ممبر شپ کیلئے لابنگ کر رہا ہے لیکن ہم سفارتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے

اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت سے فورمز بھی ہیں اور بہت سے راستے بھی جن کا انتخاب ہم اپنی ترجیحات کے مطابق کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے




Exit mobile version