Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

اسلام آباد( بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، بخار محسوس ہوتے ہی

خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔ امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کےمطابق مزید 10 دن آرام کروں گا۔پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے

سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اسپیکر مشتاق غنی کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا ہے

کہ مشتاق غنی گھر پر قرنطینہ ہو گئے ہیں۔شاہد آفریدی نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور

مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

Exit mobile version