106

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید دو سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید دو سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سیکٹر آئی 8 میں ایک دن کے دوران کورونا کے 200 کیسز سامنے آئے جبکہ سیکٹر آئی 10 میں ٹوٹل 400 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دونوں سیکٹرز کو سیل کرنے کا پلان بنا رہے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں