Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر میں جلاس منعقد ہوا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر میں جلاس منعقد ہوا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر میں جلاس منعقد ہوا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر میں جلاس منعقد ہوا جس میں آزادکشمیر و گلگت بلتستان سمیت صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے،

اجلاس میں صوبوں کی این سی او سی کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور ملک بھر کے مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔ منگل کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی 12400 خلاف ورزیاں کی گئی جس پر 24 گھنٹوں میں 1512 مارکیٹ، دکانوں، 14 انڈسٹریل یونٹس کو جرمانے و سیل کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں

ملک بھر میں 1466 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 364 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے تحت 154 دکانیں سیل، 147 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 865 خلاف ورزیاںآزادکشمیر

میں 153 مارکیٹ، دکانیں سیل، 321 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 218 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں جس پرگلگت بلتستان میں 48 مارکیٹ و دکانیں سیل، 53 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی 5336 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی جس کے تحت 257 مارکیٹس و دکانیں سیل اور 104 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی 3682 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی جس پر صوبہ بھر

میں 655 مارکیٹ، دکانیں، انڈسٹریل یونٹ سیل اور 801 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں سندھ میں ایس او پیز کی 860 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی جس پرصوبہ بھر میں 41 مارکیٹ، دکانیں سیل، 7 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔ بلوچستان میںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی 1075 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی جس پر صوبہ بھر میں 104 مارکیٹ و دکانیں سیل کی گئیں




Exit mobile version