97

احساس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ ساٹھ ہزار کردی گئی:ڈاکٹر ثانیہ

احساس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ ساٹھ ہزار کردی گئی:ڈاکٹر ثانیہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 61 لاکھ ساٹھ ہزار کردی گئی ہے۔
آج (بدھ) متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے درجہ دو اور تین صوبائی کوٹہ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ چار اور پانچ کے تحت وزیراعظم کی ہدایات پر تمام اہل درخواست گزاروں کی مدد کی جارہی ہے اور اس کےلئے وزیراعظم کے کووڈ فنڈ سے رقم فراہم کی جارہی ہے۔
معاو ن خصوصی نے کہا کہ اس غیر سیاسی فیصلے سے سندھ میں مستحق افراد کی بڑی تعداد استفادہ کرے گی۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ ویب پورٹل پر درخواستوں کا معیار جانچنے سے متعلق رپورٹ اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں