احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 8لاکھ 23ہزار سے زائد افراد میں 131 ارب 11کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 8لاکھ 23ہزار سے زائد افراد میں 131 ارب 11کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل کچھ یوں ہے۔صوبہ سندھ میں 32 لاکھ45 ہزار سے
زائد افراد میں 39 ارب 16 کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔صوبہ پنجاب میں 47 لاکھ سے زائد افراد میں 56 ارب 98کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ 11ہزار افراد میں 24 ارب 41 کروڑ سے زائد رقم،بلوچستان میں 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد میں 6 ارب 66کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 82 ہزار سے
زائد افراد میں 2 ارب 23 کروڑ سے زائد رقم ،گلگت بلتستان میں 79 ہزار سے زائد افراد میں 96 کروڑ سے زائد رقم اور اسلام آباد میں 56 ہزار سے زائد افراد میں 68کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے
۔ تقسیم شدہ رقم میں1.22 ارب روپے کے کفالت بقایا جات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔ رواں ہفتے کیٹگری 4 کے تحت شروع ہونے والی ادائیگیوں کی براہ راست تفصیلات اب احساس ایمرجنسی کیش ویب پورٹل پر دستیاب ہیں