عالمی مالیاتی ادارے کورونا وبا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے معاشی مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی وضع کریں:شاہ محمودقریشی
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وبا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے معاشی مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی وضع کریں۔اسلام آباد میں پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کےResident رابطہ کارJulien Fredric Morcom Harnies سے گفتگوکرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ وباء سے نمٹنے کے لئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو مشکلات درپیش ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے رابطہ کارکوبتایاکہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود کووِڈ 19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے موثراقدامات کررہاہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ رابطہ کار Julien Fredric Morcom Harniesنے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے پاکستان کے لئے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی طرف سے مزید تعاون کا عندیہ دیا۔