اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے:وزیر خارجہ 119

اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے:وزیر خارجہ

اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے:وزیر خارجہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارتی محاذ پر تنہا ہوگیاہے اور کوروناوائرس کے تناظر میں دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔انہوں نے آج (جمعہ) سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے چین اور نیپال سمیت تمام علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات تناو کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا بھارت نےموجودہ حالات میں پاکستان کےخلاف جھوٹے الزامات لگاکر کارروائی کی،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان اس کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔شاہ محمود قریشی نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ

پاکستان نے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاغیر مستقل رکن بننے کےلئے کھلا راستہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیچھے نہیں ہٹا بلکہ اس نے گزشتہ سال پانچ اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرآئینی اقدامات پر اس کی غیر مستقل رکنیت کےخلاف ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھارت کے مذموم عزائم کو بےنقاب کرنے کےلئے پرعزم ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں