محنت کش طبقے کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے،وزیر مواصلات
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کی خدمت اور بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا چاہیے۔
کوروناوائرس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر مہلک وباء کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی مکمل نگرانی کررہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوروناوباء کی روک تھام کیلئے ضابطہ کار پر سختی سے عمل کریں۔