حضرت مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
اسلام آباد (اسحاق عباسی سے) ترنول حضرت مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا موجودہ مشکل حالات میں ہمارے درمیان سے یکے بعد دیگرے اکابرین ، علماء کرام کا اٹھ جانا انتہائی غم اور افسوس کی گھڑی ہے
ماہ جون میں پاکستان کے لیے سرمایہء افتخار ، اکابرین دین ، علماء کرام جن میں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم صاحب ، مفسر قرآن علامہ طالب جوہری اور آج مولانا عزیز الرحمن ہزاروی قوم کو سوگوار کر گئے اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین