ہاوسنگ فاونڈیشن کی ڈی سی ڈاکٹر ستائش کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے،ملک مہربان 169

ہاوسنگ فاونڈیشن کی ڈی سی ڈاکٹر ستائش کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے،ملک مہربان

ہاوسنگ فاونڈیشن کی ڈی سی ڈاکٹر ستائش کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے،ملک مہربان

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)چئیرمین یوسی 45ملک مہربان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہاوسنگ فاونڈیشن کی ڈی سی ڈاکٹر ستائش کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے.جی 14تھری کے متاثرین کو انکا حق دلوائیں گے.انکا کہنا تھا متاثرین کو معاوضہ دئیے بغیر انکے گھروں کو بلڈوز کرنا لوگوں کے گھروں میں شیلنگ کرنا کہاں کا انصاف ہے.

کورونا وائرس کا شکار لوگوں پر جو ظلم وبربریت کی داستان رقم کی گئی تاریخ اسے کھبی نہیں بھلائے گی.لوگوں کے اوپر جھوٹی FIRدرج کروا کر اور متاثرین کے گھروں پر شیلنگ کر کے متاثرین کا حق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے. میں ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا.

ملک مہربان نے کہا ہے کہ متاثرین کے ساتھ جو معاوضے اور پلاٹس دینے کی کمٹمنٹ کی گئی ہے عدالتی احکامات کے مطابق وہ حق انھیں دیا جائے.ڈی سی ہاوسنگ فاونڈیشن ڈاکٹر ستائش کو عہدے سے ہٹا کر کوئی ایماندار شخص لگایا جائے.اس ڈی سی کی موجودگی میں کوئی شفاف عمل نہیں ہو سکتا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں