Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی حکومت نے میڈیا ہائوسز کو بقایا جات ادا کردیئے لیکن ورکرز کو معاوضہ نہیں ملا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز کو ملنے والے ان کے بقایا جات میں سے ورکروں کو ادائیگی یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل کے لئے وزارت اطلاعات سے بات کریں گے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے صحافیوں نے لیہ میں ایک صحافی کے گھر پر پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور

میڈیا ہائوسز کو بقایا جات ملنے پر ورکروں کو ادائیگی نہ کرنے کے خلاف واک آئوٹ کیا۔ سپیکر کے کہنے پر مراد سعید اور عمر ایوب خان نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ بعد ازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ میڈیا نے پریس گیلری سے بائیکاٹ کیا تھا کہ ایک صحافی کے گھر والوں کے ساتھ پولیس کے سلوک کے حوالے سے وزارت داخلہ سے تحقیقات کا کہا ہے، اجلاس ختم ہونے پر اس بارے میں بات کی جائے گی۔

دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا ہائوسز کو بقایا جات ادا کردیئے لیکن ورکرز کو معاوضہ نہیں ملا۔ اس حوالے سے وزارت اطلاعات سے بات کریں گے۔ حکومت ادائیگی کرتی ہے تو کوئی لائحہ عمل ہونا چاہیے تاکہ ان ورکرز کو بھی حصہ ملے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا

Exit mobile version