خطے میں دیرپا امن و استحکام، افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام، افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عاطف مشعل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔
بات چیت کے دوران پاک افغان تعلقات اور خطے میں قیام امن سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام، افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات سے افغانستان میں دیر پا امن کی راہ ہموار ہو گی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔افغان سفیر عاطف مشعل نے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا