Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مضبوط تعلیمی نظام میرٹ اور انسٹی ٹیوشنز کو مضبوط کیا جا رہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی بی اے سکھر میں طلبا سے خطاب

مضبوط تعلیمی نظام میرٹ اور انسٹی ٹیوشنز کو مضبوط کیا جا رہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی بی اے سکھر میں طلبا سے خطاب

مضبوط تعلیمی نظام میرٹ اور انسٹی ٹیوشنز کو مضبوط کیا جا رہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی بی اے سکھر میں طلبا سے خطاب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جو قومیں اصولوں پر بنتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں، مضبوط تعلیمی نظام میرٹ اور انسٹی ٹیوشنز کو مضبوط کیا جا رہا ہے، مشکل وقت سے گزر گئے ہیں اب ہم بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ آئی بی اے سکھر میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا بھر میں راستے کھل رہے ہیں ہم وہ قوم ہیں جس نے دہشت گردی کو شکست دی ہماری افواج اور عوام نے مل کر مشکل حالات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اعلی تعلیم اور ریسرچ کے مواقع حکومت مختلف پروگرامز کے تحت بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا ہمارے نوجوان پاکستان میں بیٹھ کر ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے بیرون ممالک کی جاب حاصل کر سکتے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت میں تنقید کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملک کی ترقی بھی جمہوریت میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی یورپ اور دوسرے ممالک میں چند سو مہاجرین کو پناہ دینے کے لئے سربراہ مملکت فیصلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے عزم اور حوصلے بلند ہیں، اچھی قیادت کے فیصلوں کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کورونا کی بچاؤ کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن ادارے تب ہی بنتے ہیں جب ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ تقریب سے وائس چانسلر ای بی اے سکھر پروفیسر ڈاکٹر میر محمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر آئی بی اے 70 فیصد طلبہ کو سکالرشپ دے رہا ہے،

یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ہم نے میرٹ کو برقرار رکھا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آئی بی اے کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب میں طلباء نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے براہ راست سوالات بھی کئے۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، طلباء اور پروفیسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔

Exit mobile version