88

یہ پاکستان کے پہلے مدینۃالعلم کی تعمیر کے میرے خواب کا ماسٹر پلان ہے، وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو شیئر کر دی

یہ پاکستان کے پہلے مدینۃالعلم کی تعمیر کے میرے خواب کا ماسٹر پلان ہے، وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد(بیورورپورٹ )وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی کے ماسٹر پلان کی وڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے پہلے مدینۃالعلم کی تعمیر کے ان کے خواب کا خاکہ یعنی ماسٹر پلان ہے۔وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ معروف ماہر تعمیرات ٹونی ایشائے جو نمل نالج سٹی پر کام کریں گے، نے انہیں یہ موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں ماہر تعمیرات ٹونی ایشائے نے کہا کہ اپنے وژن کا حصہ بنانے کا موقع فراہم کرنے پر وہ وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں، یہ پاکستانیوں کیلئے فخریہ لمحہ ہے اور ہم انشاءاﷲ ایسا ادارہ بنائیں گے جو پاکستان کیلئے مستقبل کے لیڈر تیار کرے گا۔ وزیراعظم نے دور افتادہ علاقوں کے پسے ہوئے طبقات کے لئے مایہ ناز تعلیمی مرکز کے طور پر اس نالج سٹی کا وژن پیش کیا تھا۔ پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد 10 ہزار سے زائد پسماندہ علاقوں کے طلبا نالج سٹی سے استفادہ کریں گے۔ یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست اور گرین سٹرکچر کا جدید نمونہ ہو گا۔
وزیراعظم نے ہفتہ کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں لاکھوں روپے کے عطیات دینے والوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے سستی اور معیاری اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی دستیابی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اچھی تعلیم ہی روادار اور ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ یہ ادارہ بین الاقوامی شہرت کا حامل مایہ ناز ادارہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں