کسانوں کے لئے پیکج پر کام جاری ہے‘ گندم کی امدادی قیمت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا غلام سرور خان 103

کسانوں کے لئے پیکج پر کام جاری ہے‘ گندم کی امدادی قیمت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا غلام سرور خان

کسانوں کے لئے پیکج پر کام جاری ہے‘ گندم کی امدادی قیمت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا غلام سرور خان

اسلام آباد(بیورورپورٹ )وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کسانوں کے لئے پیکج پر کام جاری ہے‘ گندم کی امدادی قیمت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ کل کابینہ میں گندم کی قیمت کا جائزہ لیا ہے

لیکن فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ امدادی قیمت کے حوالے سے تین صوبوں نے اپنی تجاویز بھجوا دی ہیں۔ سندھ حکومت نے اپنی سفارشات نہیں بھجوائیں۔ کابینہ نے کمیٹی بنائی ہے۔ حکومت زراعت کے شعبہ کے لئے ایک پیکج دینا چاہتی ہے۔ اس میں بیج اور کھادیں سبسڈائز ریٹ پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے زراعت سے متعلق کمیٹی بھی بنائی ہے جس میں سب کو نمائندگی حاصل ہے۔ اس کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں