آج کے دن عظیم شخصیت کی پیدائش کا دن ہے جس نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کے دل کی آواز پاکستان بنایا، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباددبئی(خصوصی رپورٹ) ممتاز سیاسی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ آج کا دن اس عظیم شخصیت کی پیدائش کا دن ہے جس نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل کی آواز پاکستان بنایا، قائداعظم محمد علی جناح سالوں کا نہیں بلکہ صدیوں کا رہنما ہے ان جیسا راہنما دوبارہ نا پاکستان کو ملے گا اور نا کسی اور قوم کو نصیب نہیں ہو سکے گا، انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے
کروڑوں مسلمانوں کے دل کی ترجمانی کرتے ہوئےمملکت خداداد پاکستان کے قیام کا فیصلہ کیا اور اللہ تعالی نے ان کی نیک ارادوں کو کامیاب کیا، پاکستان ایک معجزہ خداوندی ہے، جس طرح پاکستان کئی اطراف سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے یہ اللہ کی پاکستانی قوم پر مہربانی ہے کہ وہ ابھی تک اپنے دشمنوں کے خلاف سینہ تان کر کھڑا ہے، بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں پاکستانی قوم سے اپیل کروں گا کہ وہ سب سبز ہلالی پرچم کے تلے جمع ہو کر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں اور پاکستان کو دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے دن رات کام کریں