ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اضافہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت تین روپے بڑھ گئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی 100 روپے فی کلو تک مل رہی ہے جبکہ ملک بھرمیں چینی کی فی کلو قیمت اوسطاً قیمت 92 روپے 92 پیسے تک جاپہنچی ہے۔
مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو اوسط قیمت میں 7 روپے 84 پیسے اضافہ ہوا جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں گھی 290 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
2 روپے 14 پیسے اضافے کے ساتھ دال مونگ کی فی کلو قیمت 229 روپے 84 پیسے ہو گئی۔
ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 فی کلو تھیلے کی قیمت 948 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 949 روپے 26 پیسے ہو گئی۔
آگ جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت میں 5 روپے 16 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محموعی طور ایک ہفتے کے دوران کیلے، گڑ اور دال چنا سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور ادارہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ کمی انڈے کی قیمت میں آئی۔
ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمت میں 31 روپے فی درجن کم ہونے کے بعد اس وقت ملک میں انڈوں کی اوسط قیمت 199 روپے سے کم ہو کر 167 روپے 91 پیسے ہو گئی۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 46 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ٹماٹر کی قیمت 84 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 75 روپے 18 پیسے ہو گئی۔
آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 16 پیسے، پیاز ایک روپے 68 پیسے اور چکن 5 روپے فی کلو سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ، دہی، نمک سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔