الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات میں ممبران کی ممکنہ خریدوفروخت کو روکنا چائیے، کیپٹن عاصم ملک 180

الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات میں ممبران کی ممکنہ خریدوفروخت کو روکنا چائیے، کیپٹن عاصم ملک

الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات میں ممبران کی ممکنہ خریدوفروخت کو روکنا چائیے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) اگلے ماہ پاکستان میں سینیٹ کئ انتخابات ہو رہے ہیں، شیڈول کے مطابق سینیٹ کے انتخابات ہونا جمہوری عمل کا تسلسل ہے لیکن سینیٹ انتخابات کے نام پر خریدوفروخت نہیں ہونی چاہیے الیکشن کمیشن اور حکومت کو اس حوالے سے سخت موقف اختیار کرنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی راہنما اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے

اور اس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا لیکن سینیٹ انتخابات کے نام پر خرید و فروخت، بولیوں اور ہارس ٹریڈنگ کی جو روایت ان انتخابات میں چلی آرہی ہے اسکی نہ صرف حوصلہ شکنی کرنی چاہیے بلکہ ایسے عوامل کے خلاف عوام، حکومت اور الیکشن کمیشن کو سخت نوٹس لینا چاہیے، سینیٹ انتخابات میں اراکین کو خریدنے کا جو طریقہ کار اور مکروہ دھندہ چلا آرہا ہے اس کے خلاف الیکشن کمیشن اور حکومت کو سخت قوانین بنانے چائیں

تاکہ ایسے مذموم مقاصد کے لیے کام کرنے والوں کا محاسبہ ہوسکے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کے سلسلے کو اب روکنا ہوگا کیونکہ اس سے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہورہی ہے جبکہ پاکستانی عوام حقیقی جمہوریت کے ثمرات بھی محروم ہورہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں