ضمنی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا: مریم نواز 200

ضمنی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا: مریم نواز

ضمنی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خبردار کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔

این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ نتائج روکنے والے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج تاحال جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے چوہدری علی اسجد پر برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب آر او نے دھاندلی اور پولنگ عملے کے لاپتہ ہونے کے الزامات کے باعث انتخابی نتائج روک دیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں