مزدوروں خصوصا" اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک 358

مزدوروں خصوصا” اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک

مزدوروں خصوصا” اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد،دبئی(فائزہ شاہ کاظمی ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے یوم مزدور یکم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدور اللہ تعالی کا دوست اور ترقی و استحکام کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ ہر دور میں حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کرنے اور ان کی ماہانہ اجرت بڑھانے کے اعلانات کرتی رہی ہیں مگر عملاً ان اعلانات پر عملدرآمد نہیں ہوتا، ترقی و خوشحالی کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مزدوروں کا استحصال بند کرنا ہو گا

اور انہیں عزت دینا ہو گی۔ کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر میں مزدوروں خصوصا” اوورسیز میں محنت مزدوری سے تاریخ رقم کرنے والے پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان محنت کشوں کا ترجمان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، ان شاءاللہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرونگا، اوورسیز میں مقیم پاکستانی مزدور قوم کا فخر اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں