کرونا صورتحال تشویشناک،وزیراعظم کو سفارشات پیش کرینگے ، اسد عمر 176

کرونا صورتحال تشویشناک،وزیراعظم کو سفارشات پیش کرینگے ، اسد عمر

کرونا صورتحال تشویشناک،وزیراعظم کو سفارشات پیش کرینگے ، اسد عمر

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی  )این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کورونا سے متعلق سفارشات پیش کریں گے جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ خطے کے ممالک میں کورونا صورتحال خراب ہورہی ہے، ایران میں
کورونا سے دوبارہ صورتحال خراب ہوگئی ہے

،انڈونیشیا میں بھی چند ہفتوں سے کورونا صورتحال خراب ہے، پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی جو خطے کے دیگر ممالک میں تھی،ملک میں کورونا چوتھی لہر کی بنیاد کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے، کورونا کی بھارتی قسم برطانوی ویرنیٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتی ہے، وباء علاقائی حدود اور سرحدیں نہیں دیکھتی،عوام ڈاکٹروں کی تجاویز پرعمل کریں ، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں