رزق حلال کمانا عین عبادت ہےپاکستان کےنوجوان ہنرمندی پر خصوصی توجہ دیں، ملک امتیاز
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)رزق حلال کمانا عین عبادت ہے۔پاکستان کےنوجوان ہنرمندی پر خصوصی توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سیکرٹری رابطہ کمیٹی این اے 54 ملک امتیاز نے سنگجانی میں ایک کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر کیا
۔اس موقع پر علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ جان عباسی،ملک ریاض پراچہ، کرم خان، چوہدری نظار،محمد ارشاد عباسی،جنرل کونسلر ابرار عباسی،اخلاق عباسی، فاروق عباسی،راجہ فیضان،کاروباری شخصیات شیخ ثاقب، عاصم میر، اظہر حسین قاضی،وجاہت خان و دیگر موجود تھے۔آخر میں وسیم عباسی اور شیراز عباسی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا