Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا خصوصی انٹرویو ،قاسم جمشید کے ساتھ

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا خصوصی انٹرویو ،قاسم جمشید کے ساتھ

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا خصوصی انٹرویو ،قاسم جمشید کے ساتھ

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا خصوصی انٹرویو ،قاسم جمشید کے ساتھ

اسلام آباد(سنگجانی بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا خصوصی انٹرویو


اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا میں نے ابتدائی تعلیم ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان میں حاصل کی انہوں نے کہا میری زندگی کی سب سے خوبصورت بات میرا دینی اور دنیاوی استاد میرے اپنے والد محترم ہیں جوکہ ایک سرکاری ادارے فوریسٹ ڈی ایف اؤ تھے اور اللہ کے فضل و کرم سے وہ 19 گریٹ کے ایک آفیسر تھے انہوں نے ایک بہترین استاد شفیق اور خوبصورت انداز سے ہماری پرورش کی


اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید اسلام آباد میں تعینات ہیں دن بدن آپ کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا خوبصورت اخلاق انسانیت اور رشتوں کو مضبوط کرتا ہے اور یہ سب میں نے اپنے استاد محترم ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے سیکھا میرا کام کرنے کا طریقہ دوسروں سے مختلف نہیں چونکہ میں نے مختلف ممالک سے میں نے مختلف یورپین ممالک سے مینجمنٹ ہیومن سروسز کورسز کر رکھے ہیں جن کا بیسیکلی مقصد یہ ہے انسان کسی بھی ادارے کو کیسے بہترین طریقے سے مینج کر سکتا ہے آنے والے دنوں میں انشاءاللہ اسلام آباد کے اندر واضح تبدیلی نظر آئے گی کیونکہ اخلاق سے پیش آنا یہی کمشنر اسلام آباد ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات واضح پیغام ہے سب سے زیادہ ورک اگر دیکھا جائے

تو ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات جو 24 گھنٹے نہ دن رات دیکھتے ہیں اور ہمہ وقت تیار رہتے ہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ان کو دیکھتے ہوئے میرے اندر بھی ان جیسا بننے کی خواہش ہے اسی طرح کسی بھی کام کے حوالے سے اپنا بہترین میسج لوگوں تک کیسے پہنچا سکتا ہے تاکہ آپ کے کام میں کوئی خلل یا رکاوٹ نہ پڑے پاکستان کے مختلف کینٹ بورڈ میں بھی بطور مینجمنٹ ورکنگ کر چکا ہوں جس کی وجہ سے مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملا اور آج الحمداللہ بطور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد میں اپنی ورکنگ سرانجام دے رہا ہوں۔ دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لئے کھلے ہیں۔اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں

اور انکی سوشل میڈیا پر موجودگی کی وجہ سے عوام کو جلد مدد مل جاتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید عوام کو پرسکون شہری زندگی مہیاء کرنے کے لئے مختلف محاذوں پر سرگرمِ عمل ہیں۔جن میں گراں فروشی،غیر قانونی تعمیرات،ناجائزتجاوزات کے خلاف تادیبی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے پارکس،پلے گراؤنڈزاور گرین بیلٹس کی آرائش نو کے لئے بھی اقدامات شامل ہیں جبکہ ضلع وسطی کی تعلیمی درسگاہوں میں کورونا ویکسی نیشن کے انتظامات اور تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو دی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ اور اسکول انفرا اسٹریکچر کا جائزہ لینا شامل ہے۔

میں کم و بیش چار سے پانچ گھنٹے نیند کرتا ہوں میرا ٹائم اللہ کے کرم اور فضل سے ورکنگ میں رہتا ہے جس کی وجہ سے میری مقبولیت اور میری ورکنگ کو سراہا جاتا ہے میری مقبولیت اور میری ورکنگ میں میرے سینئرز اور قابل احترام ڈپٹی کمشنر جناب حمزہ شفقات کا بڑا عمل دخل ہے جن کی وجہ سے ایک بہترین مینجمنٹ کی بدولت اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اسلام آباد کی عوام پڑھی لکھی ہے جس کی وجہ سے یہ وقتن فوقتن کوئی نہ کوئی پوائنٹ آؤٹ کرتے رہتے ہیں جن پر ہم ورکنگ کرتے رہتے ہیں اور اپنی بہتری کے لیے لایعمل بناتے رہتے ہیں مجھے کسی بھی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے

جس کی وجہ سے میں بلا خوف وخطر ہر جگہ وقت پر پہنچ کر اپنی ورکنگ کو پوری ایمانداری اور دیانتداری سے کمپلیٹ کرتا ہوں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی سربراہی میں میں اکثر و بیشتر اسلام آباد کی عوام کے لیے آگاہی پروگرام بھی ترتیب دیتا رہتا ہوں جس کی وجہ سے اللہ کا فضل و کرم اسلام آباد اور خاص کر پوری دنیا میں ایک پازیٹو پیغام جا رہا ہے میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا میڈیا کسی بھی معاشرے کا ایک اہم ستون ہے اس کے بغیر کوئی بھی اس سسٹم اور ادارہ نہ تو ترقی کر سکتا ہے اور نہ عوام کو بہتر آگاہی فراہم کر سکتا ہے کیونکہ میڈیا معاشرے کی آنکھ کان کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں

نئے سی ایس ایس افسران کیلئے اسسٹنٹ کمشنر انیل نے ایک پیغام دیا سول سروس جوائن کرنے سے پہلے ہم پر بہت ساری ذمہ داری عائد ہوجاتی ہیں اور ان تمام تر ذمہ داریوں کے ساتھ کمپرومائز کرنا ہمارا مشن ہونا چاہیے کامیابی و کامرانی اسی میں ہیں کیونکہ سول سروس میں ڈیوٹی ٹائم طویل نوعیت کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات ورکنگ کرکے انسان اکتا جاتا ہے

لیکن ہمیں اپنے آپ کو رلیکس رکھ کر خوبصورت انداز کے ساتھ اپنے کولیگ کے ساتھ ڈسکس کرنے کے بعد خوبصورت فضاء بدر پیدا کر لینی چاہیے تاکہ اکتاہٹ کا احساس نہ ہومسلسل جدوجہد اور محنت کامیابی و کامرانی کا نام ہے میں نوجوانوں کو اور خاص کر اسلام آباد کے نوجوانوں کو یہ پیغام دوں گا مسلسل محنت اور خوبصورت اخلاق کامیابی اور کامرانی کا نام ہے پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد

Exit mobile version