Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بلاول بھٹو کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

 اپنے وکلا کے ذریعے آج ہی سپریم کورٹ جائیں گے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے: چیئرمین پی پی/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم وزیراعظم  کو عدم اعتماد میں شکست دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری موقع پر اسپییکر نے غیر آئینی کام کیا، پاکستان کا آئین تڑوایا گیا ہے، پاکستان کے آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہونا تھی۔

بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہےکہ نیشنل اسمبلی مں دھرنا دیں گے جب تک آئینی حق نہ دیا جائے، اپنے وکلا  کے ذریعے آج ہی سپریم کورٹ جائیں گے کہ عدم  اعتماد  پر ووٹنگ کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد جمع ہوچکی وہ پارلیمٹ تحلیل نہیں کرسکتے، انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا جب کہ اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

چیئرمین پی پی کا  کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، یہ بچگانہ حرکت ہے، یہ میدان سے بھاگنا ہے، عمران خان اپنے آپ کو ایکسپوز کرچکاہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ جمہوریت اور آئین کا ساتھ دیں، ہم کسی غیر جمہوری شخص کو آئین پر ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Exit mobile version