31

عدم اعتماد کا معاملہ: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 12بجکر 5 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا

عدم اعتماد کا معاملہ: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 12بجکر 5 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا

عدم اعتماد کا معاملہ: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 12بجکر 5 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا

چیف جسٹس آف پاکستان نے  جسٹس عمر عطا بندیال نے رات 12 بجے دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رات 12 بجے کھلوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور آج رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروازےکھولنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور عملے کو رات 12 بجے کے بعد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان سمیت 5 رکنی ازخود نوٹس بینچ بھی عدالت پہنچ گیا ہے اور سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 12بج کر 5 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں