Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

علی امین گنڈا پور کی اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

علی امین گنڈا پور کی اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

علی امین گنڈا پور کی اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج بھکر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔

گذشتہ روز سول جج کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر  علی امین کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج بھکر ارشد محمود کی عدالت نےایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیتے ہوئے اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نےمقدمہ سے اقدام قتل سمیت دیگردفعات بھی ختم کردیں۔ گذشتہ روز سول جج کی عدالت نےانہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا تھا۔

دوسری جانب داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں علی امین گنڈاپور کو سرگودھا کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں پر داجل چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گاڑی سےکچلنے کی کوشش اور جان سےمارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

درج ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی سمیت 11دفعات شامل ہیں۔

Exit mobile version